Categories: مشرق وسطی

شام: عسکری تصادم، ایک لاکھ شہریوں کی نقل مکانی

شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں آتشیں خانہ جنگی کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یہ بات انسانی حقوق کے حوالے سے قائم ابزرویٹری نے ہفتے کے روز بتائی گئی ہے۔
لندن میں قائم کی گئی اس آبزرویٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ اور اس کی حریف داعش کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوان صرف دس دنوں میں 230 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ ان میں 146 النصرہ فرنٹ اور دوسرے اسلام پسند گروپوں سے وابستہ تھے۔
واضح رہے تیل سے مالا مال اس صوبے میں دونوں گروپوں کے درمیان یہ تصادم ماہ اپریل میں شروع ہوا ہے ۔ داعش نے جنوری سے ہی سرگرمیاں شروع کر رکھی تھیں۔ داعش جو کہ بنیادی طور پر القاعدہ کی عراقی شاخ کے طور پر سامنے آئی تھی اعتدال پسند باغیوں کے ساتھ ساتھ النصرہ فرنٹ کا بھی ہدف ہے۔
اس مشترکہ ہدف ہونے کی وجہ سے اسے شام میں حلب اور ادلب کے صوبوں کے بڑے حصے سے نکلنا پڑا ہے۔ تاہم اس نے صوبہ راقا کے دارالحکومت میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ عراق اور شام کو ایک اسلامی مملکت بنانے کیلیے کوشاں داعش کا شروع میں شامی باغیوں نے خیر مقدم کیا تھا۔ لیکن اس کی طرف سے شہریوں کے ساتھ سختی کے باعث اس کے خلاف ردعمل شروع ہو گیا ۔
دریں اثناء شام کے دوسرے اہم شہر حلب میں شہری پانی سے محروم ہو گئے ہیں کیونکہ عسکریت پسندوں نے بشار رجیم اور باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو پانی کی ترسیل کاٹ دی ہے ۔ پچھلے ماہ باغیوں نے بشار رجیم کے زیر قبضہ علاقے کی بجلی منقطع کر دی تھی آبزر ویٹری کے مطابق یہ پانی النصرہ فرنٹ نے بند کیا ہے۔ واضح رہے حلب کئی حصوں میں بٹا ہوا شہر بن چکا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago