- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

زاہدان کے عصری ودینی جامعات کے طلبا کا اجتماع

ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان سے تعلق رکھنے والے سنی طلبا کا اجتماع جمعہ دو مئی دوہزارچودہ کی شام کو جامع مسجد مکی زاہدان میں منعقد ہوگیا۔

سنی آن لائن کے نامہ نگار کے مطابق دارالعلوم زاہدان کے دفتر برائے طلبائے جامعات و کالجز کے اہتمام سے منعقد ہونے والے اجتماع میں زاہدانی طلباء اور دارالعلوم کے اساتذہ وطلبا کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس میٹنگ کے آغاز میں مولوی حبیب اللہ مرجانی، رکن دفتر برائے طلبا، نے اپنے دفتر کی سرگرمیوں اور اہداف پر روشنی ڈالی۔ پھر ’حسین غفران‘، انٹرنیشنل لاء کے ایم اے طالبعلم نے زاہدانی سٹیوڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بعض تجاویز پیش کی۔

زاہدانی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدقاسم قاسمی، صدر دارالافتا دارالعلوم زاہدان، نے کہا: اللہ تعالی نے آپ حضرات کو معاشرے میں ایک خاص مقام عطا فرمایاہے اور سب آپ سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ آپ سے کچھ توقعات بھی رکھتے ہیں۔

’ندائے اسلام‘ میگزین کے مدیراعلی نے کہا: آپ طلبا بزرگوں اور اسلاف کی امیدوں کے مرکز ہیں۔ لہذا حصول علم کی راہ میں کوشش کیا کریں۔ اعلی ڈگریوں کے علاوہ تقوا و ذمہ داری کا احساس بھی ساتھ ہونا چاہیے۔ اہل علم و متقی لوگوں سے مضبوط تعلقات قائم کریں، بزرگوں کے سوانح حیات کا باقاعدہ مطالعہ کریں، نمازوں خاص کر فجر کی نماز کا اہتمام کرکے ہمیشہ اللہ کے سامنے دعا کریں۔

مذکورہ نشست کے اختتام پر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا: جو قومیں اپنی دینی و ملی شناخت کھودیتی ہیں وہ تباہی و شکست سے دوچار ہوں گی۔ ایسی قومیں دیگر قوموں میں ضم ہوکر ختم ہوجائیں گی۔ کسی بھی طاقت ور قوم سے مرعوب و خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں فخر و آگاہی کے ساتھ اپنے دین اسلام پر فخر کرنا چاہیے اور محمدی ہونے پر شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت نے کہا: آپ دیگر لوگوں کے سامنے اپنے دین و مذہب اور قومی روایات سے ظاہر ہوجائیں؛ نماز، روزہ اور حج و زکات سمیت دیگر عبادات سے آپ کی دینی شناخت ظاہر ہوگی اور زبان و لباس جیسی چیزوں سے قومی شناخت محفوظ رہے گی۔