آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ کا ملک میں مسلم علمائے کرام پر حملوں کا اعلان

 آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم علمائے کرام اور رہنماؤں پر حملے کرنے کی دھمکی  دی ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلین ڈیفنس لیگ نامی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر وڈیو پوسٹ کی  ہے جس میں واضح طور پر اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی علماء کونسل کے سینئر رکن اور ترجمان الشیخ محمد سلیم، سابق مفتی اعظم تاج الدین الہلالی، آسٹریلیا مسلم فرینڈ شپ آرگنائزیشن کے چیئرمین قیصر طراد کے علاوہ سرکردہ علما محمد ناجی اور فائز محمد کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔
انتہا پسند گروپ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا کے سیکیورٹی اداروں نے مسلمان رہنماؤں اور مساجد کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا ہے، اس کے علاوہ مسلمان شہریوں سے اپنے تحفظ کے لئے بلا ضرورت عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago