ایران: سراوان میں سرگرم سنی عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

دارالعلوم زاہدان کے فاضل اورضلع سراوان میں سرگرم عالم دین مولوی اسماعیل محمدی اتوار بیس اپریل کو ایک ٹریفک حادثے میں اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ویب سائٹ ’سنت آن لائن‘ کے مطابق مولوی اسماعیل محمدی اہل خانہ سمیت ایک دینی مجلس میں شرکت کی غرض سے ’سوران‘ سے ’گُشت‘ (Gosht) کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں ان کی کار الٹ گئی جہاں مولوی محمدی اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹے زخمی ہوچکے ہیں۔

مولوی اسماعیل ولد مولوی احمد نے دارالعلوم گشت میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دارالعلوم زاہدان میں تعلیم جاری رکھی۔ 1428ہ۔ق (2007ئ) میں فراغت حاصل کرنے کے بعد آپ نے ضلع سراوان کے علاقہ ’سوران‘ میں تدریسی وتبلیغی خدمات کا آغاز کیا۔ آپ کا شمار علاقے کے سرگرم علمامیں ہوتا تھا جہاں آپ سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کے لیے خصوصی کلاسز کا اہتمام کرتے اور ان کی دینی تربیت کے لیے کوشاں رہتے تھے۔

مولوی اسماعیل محمدی کی نماز جنازہ میں ایرانی بلوچستان کے ممتاز علمائے کرام اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ شیخ التفسیر مولانا محمدعثمان قلندرزہی اور حافظ محمدکریم صالح نے عوام سے خطاب بھی کیا۔

سنی آن لائن ٹیم اس افسوسناک سانحے پر مولوی اسماعیل اور ان کی اہلیہ کے اعزہ و اقارب اور شاگردوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دلی دعا ہے مرحومین کو جنت الفردوس میں خاص مقام عطا کرکے پس ماندگان کو صبرجمیل نصیب فرمائے، آمین۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago