ایرانی مغوی اہلکار زاہدان پہنچ گئے

زاہدان (سنی آن لائن)چار ایرانی مغوی اہلکار رہائی کے بعد آج دوپہر سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان پہنچ گئے جہاں متعدد سماجی وسرکاری شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

 

سنی آن لائن کے نامہ نگاروں کے مطابق جیش العدل نامی تنظیم کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سرحدی محافظین کی رہائی ایران کے علمائے اہل سنت اور بلوچ عمائدین کی اپیل پر جذبہ خیرسگالی کے تحت عمل میں لایا گیا۔ کالعدم مسلح تنظیم نے چھ فروری دوہزار چودہ کو پانچ ایرانی سرحدی محافظین کو اغوا کیا تھا جن میں سے ایک کو کچھ عرصہ قبل قتل کیا گیا۔

 جمعہ چاراپریل کو اغواکاروں سمیت مختلف سیاسی وسماجی حلقوں نے مغوی اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق کی۔ تاہم ان کے وطن واپس پہنچنے میں دو دن لگ گیا۔ مشترکہ بارڈر پر انہیں لینے کے لیے سیستان وبلوچستان کی بعض سرکردہ دینی وقبائلی شخصیات سمیت پولیس حکام پہنچ گئے تھے۔

 مغوی سرحدی محافظوں کی رہائی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ’سنی آن لائن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مغوی اہلکاروں کی رہائی صرف قرآن مجید اور قوم کے احترام میں ممکن ہوئی۔

مغوی اہلکاروں کی رہائی کی تفصیلات کے حوالے سے سنی آن لائن کی مولانا عبدالحمید سے مکمل گفتگو جلد شائع ہوگی۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

7 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

7 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago