Categories: مشرق وسطی

شام : دمشق اور حلب پر بمباری‘ لاذقیہ میں جھڑپیں‘ 6 بچوں سمیت 70 ہلاک

شام میں گولہ باری  اور جھڑپوں میں 6بچوں سمیت70افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو گئے۔ 

دمشق کے مشرقی مضافاتی علاقے ملیحامیں بھی سیکیورٹی فورسز نے ٹینکوں اورجنگی طیاروں سے حملے کیے ہیں۔ ادھر شہر حلب کے محلہ شعار میں شامی طیاروں کی بمباری سے علاقے میں تباہی مچ گئی جس میں شہری ہلاکتوں کیساتھ ساتھ متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بمباری کے دوران شہری املاک اورگاڑیوں کو آگ لگ گئی۔دوسری طرف ترکی نے شام کے سرحدی علاقوں پر توپ سے گولہ باری کی ہے۔شہر حلب کے  ترک فوجی حکام کا کہناہے کہ شامی فوج کی طرف سے ترک علاقے میں شیلنگ کے جواب میں شام کے صوبہ حتایا کے علاقہ یلادادی میں 6گولے فائرکیے۔اشام کیلیے اقوام متحدہ اوورسیزمشن سربراہ سیکریگیڈ کاگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام نے 40 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلیے 72کنٹینرزمیں لوڈ کررکھے ہیں تاہم اس بات کے امکانات موجودہیں کہ حکومت ان سیکیورٹی وجوہات کے باعث کنٹینرزکو شہر سے باہر لے جانے میں تاخیر کامظاہرہ کرے۔ادھر جرمن حکومت نے ایک جنگی بحری جہازبحیرہ روم میں بھیجنے کافیصلہ کیاہے  جوشام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کیلئے بین الاقوامی آپریشن میں حصہ لے گا۔ شہر لاذقیہ کے اطراف میں سرگرم دہشت گرد گروہ احرار الشام کے کمانڈر انس الحلوہ المعروف ابو مھاجرسمیت 64 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔دوسری جانب روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام میں باغیوں کو سخت ہزیمت اور شکست کا سامنا ہے اور سعودی عرب و ترکی اور بعض دیگر ممالک  انہیں کو ہتھیار پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

نوائے وقت

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago