Categories: مشرق وسطی

پاکستانی سرحد سے اغوا کئے گئے ایرانی بارڈر گارڈز کو رہا کردیا گیا

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سرحد سے اغوا کئے گئے مغوی بارڈر سیکیورٹی گارڈز کو رہا کردیا گیا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے بارڈر گارڈز کی بازیابی کے لئے جیش العدل نامی تنظیم سے خود مذاکرات کئے جس کے بعد اغوا کاروں نے مغوی سیکیورٹی اہلکاروں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا تاہم ابھی یہ واضح نہیں  کہ جیش العدل نے کتنے مغوی گارڈزکو رہا کیا ہے۔ گزشتہ ماہ جیش العدل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اغوا کیے گئے ان 5 گارڈز میں سے ایک کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
جیش العدل نے ایرانی حکومت کو دھمکی دی تھی کہ ان کے گرفتارساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو باقی مغوی گارڈز کو بھی قتل کردیا جائےگا۔ دوسری جانب پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق ایرانی گارڈز پاکستانی حدود میں موجود نہیں تھے۔ ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نےخود جیش العدل سے مذاکرات کرکے مغوی گارڈزکوبازیاب کرایا۔
واضح رہے کہ جیش العدل نامی تنظیم نے 5 ایرانی گارڈز کو بلوچستان میں پاک ایران سرحد سے 6 فروری کو اغوا کیا تھا جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاورں کو بازیاب کرانے کی کوشش نہ کی گئی تو وہ خود کارروائی کریں گے جب کہ پاکستان کا موقف تھا کہ مغوی اہلکار پاکستانی حدود میں نہیں۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago