دارالعلوم زاہدان کے استاذ مولانا احمد کے انتقال پر نامور علمائے کرام کی تعزیت

کوئٹہ+رحیم یارخان+دیوبند+کابل+جنوبی افریقا (سنی آن لائن)ایرانی اہل سنت کے ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ اور نائب مہتمم مولانا احمد رحمہ اللہ کے سانحہ انتقال کے بعد ایران کے علاوہ دنیا کے مختلف علمی وسیاسی حلقوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہتمم دارالعلوم زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور ایران کی سنی برادری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں ادارہ دارالعلوم زاہدان اور اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ کو اب تک دارالعلوم دیوبند (بھارت)، پاکستان کے شہر رحیم یارخان سے مولانا عبدالغنی جاجروی رحمہ اللہ کے صاحبزادگان، جنوبی افریقا کے شہر آزادویل سے مہتمم مدرسہ عربیہ آزادویل مولانا عبدالحمید، دارالعلوم ہرات کے مہتمم مفتی محمدسرور اورمولانا انوارالحق حقانی، خطیب مرکزی جامع مسجد کوئٹہ کی جانب سے تعزیتی پیغامات مل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ افغان دارالحکومت کابل کے بعض سرکردہ علمائے کرام، ہرات کے دینی مدارس کے ذمہ داران اور جمعیت اشاعة التوحیدوالسنة پاکستان نے بھی ایرانی اہل سنت سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔

ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق پاکستان و بھارت کے چوٹی کے بعض علمائے کرام نے ٹیلیفون پر مولانا احمد رحمہ اللہ کے انتقال پرملال پر افسوس وغم کا اظہار کیاہے جن میں مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند مولانا محمدسالم قاسمی، شیخ الحدیث وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا سعید احمد پالن پوری، مہتمم دارالعلوم ندوة العلما لکھنو مولانا سیدمحمدرابع ندوی، ناظم اعلی جامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور مولانا شاہد سہارنپوری، مہتمم وشیخ الحدیث جامعہ فاروقیہ کراچی وصدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا سلیم اللہ خان، مہتمم جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی محمدرفیع عثمانی، شیخ الحدیث ونائب مہتمم دارالعلوم کراچی مولانا مفتی محمدتقی عثمانی، اساتذہ دارالعلوم کراچی مولانا محموداشرف عثمانی، مولانا عزیزالرحمن کے نام قابل ذکر ہیں۔

یادرہے مولانا احمد ناروئی ایرانی اہل سنت کے ممتاز رہنما اور دارالعلوم زاہدان کے استاذالحدیث تھے جو سترہ مارچ کو ایک کارحادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago