- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

کینیڈا کا افغانستان فوجی مشن باضابطہ اختتام پذیر

کینیڈا کا افغانستان میں جاری فوجی مشن باضابطہ طورپر ختم کر دیا گیا۔

فوجی مشن کے اختتام پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کینیڈا کا پرچم اتارنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کینیڈا کے اس وقت سو فوجی اہلکار موجود ہیں جو وہاں مقامی فورسز کو تربیت فراہم کر رہے تھے۔ افغان مشن کے باضابطہ اختتام کے بعد کینیڈین فوجی ہفتے کے اختتام تک واپس اپنے ملک روانہ ہو جائیں گے۔ 2002 سے اب تک افغانستان میںجنگی، سفارتی، تعلیمی، خواتین کے حقوق اور ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں کینیڈا کی معاونت رہی اور اس سارے عرصے میں کینیڈا کے 158 فوجی اہلکار، دو معاون، ایک سفارتکار اور ایک صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اردو ٹائمز