معلوم ہوا ہے کہ پیر کی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے علاقہ ضیاء مسجد سروس روڈ پر نامعلوم ملزمان نے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما و سیکرٹری اطلاعات راولپنڈی ریجن سہیل معاویہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سہیل معاویہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو دیگر ساتھی امان اللہ، عمران اور ناصر اس واقعہ میں شدید زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ایک زخمی عمران کو فوری طور پر بے نظیر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شہزاد ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرارہوگئے ہیں۔ تاہم علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
اردو ٹائمز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…