رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2014ء کے اختتام تک شام میں جھڑپوں میں ہونے والا جانی نقصان دوسرے نمبر پر ہے۔ جھڑپوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 403 تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ چھاپہ مار کارروائیوں اور گوریلا جنگ میں کم سے کم 247 فلسطینی پناہ گزین شہید کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 123 افراد شامی فوج کی ناکہ بندی اور محاصرے کے نیتجے میں خوراک اور ادویہ کی عدم دستیابی کے باعث شہید ہو گئے۔ 84 کو میدان جنگ میں مار دیا گیا جبکہ 54 کو قاتلانہ حملوں میں شہید کیا گیا۔34 افراد کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ 33 فلسطینی بم دھماکوں میں مارے گئے۔ 30 کو اغواء کے بعد تشدد کر کے مارا گیا اور 26 فلسطینی نقل مکانی کےدوران سمندر میں ڈوب کر شہید ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں دمشق کے قریب واقع یرموک مہاجر کیمپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شام کی سرکاری فوج نے پچھلے آٹھ ماہ سے اس کیمپ کا محاصرہ رکھا ہے، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود لاکھوں شامی اور فلسطینی باشندوں کو خوراک اور ادیہ کے قحط کا سامنا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…