Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، غزہ میں اسلامی جہاد کا کمانڈر شہید، تین زخمی

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کا ایک سینیئر کمانڈر شہید اور تین مزاحمت کار زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے”مرکزاطلاعات فلسطین” کے نامہ نگار کو بتایا کہ میزائل حملہ پیر کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں کیا گیا جس میں اسلامی جہاد کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی فوج کے ایک بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے نے جامع مسجد الاستقامہ کے قریب شارع السکہ پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں القدس بریگیڈ کا کمانڈر 21 سالہ مصعب موسیٰ الزعانین شہید اور تین دوسرے مزاحمت کار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو  بیت حانون اور  بیت لاھیا کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago