Categories: مشرق وسطی

اسرائیل نے 50 سال سے کم عمرکے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کردیئے

طاقت کے نشے میں چور اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا ایک مظاہرہ کرتے ہوئے اب 50 سال سے  کم عمر کے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ کے دروازے ہی بند کردیئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق  اسرائیل نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد اقصیٰ جانے والے 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں پر مسجد کے اندر داخلے پر پابندی لگادی  ہے اورصیہونی حکام نے یہ فیصلہ منگل کو مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تصادم کی وجہ سے کیا ۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد اب  نماز جمعہ کے دوران 50 سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کو مسجد کے احاطے کے باہر ہی محدود رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی پارلیمنٹ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کے حوالے سے بحث کی تیاری کررہی ہے، اسرائیلی فیصلے کی وجہ سے عالم اسلام میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھی اس بحث کی سخت مذمت کرتے اسے اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس پر قبضے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی ریاست کے اس فیصلے کے خلاف اردن کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی جس میں  اسرائیلی سفیر کو فوری طورپر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہےجب کہ اردنی وزیراعظم نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا کوئی بھی فیصلہ کیا گیا تو ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر نظرثانی کرے گا۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

6 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

6 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago