- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف گستاخانہ فلم ہٹانیکا حکم

امریکی عدالت کا گوگل سے اسلام مخالف فلم یوٹیوب سے ہٹانے کا حکم، گوگل پر موجود اسلام مخالف فلم کے خلاف امریکی فیڈرل اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ یوٹیوب سے اسلام مخالف گستاخانہ فلم ہٹا دے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس فلم سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ درخواست فلم میں کام کرنے والی اداکارہ سینڈی لی گارسیانے نے دائر کی تھی جس میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فلم سے اس کے انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے گوگل نے یہ فلم یوٹیوب سے ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔ فلم کے خلاف امریکی فیڈرل اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ –

اردو ٹائمز