میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شدت پسند گروپ بوکو حرام نے شمال مشرقی ریاست یوب میں واقعہ ایک سکول پر اچانک حملہ کر دیا جب وہاں طلبہ کی کلاسیں جاری تھیں حملے کے دوران پہلے سکول کے چاروں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی اس کے بعد سکول کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں طلبہ جھلس گئے۔ سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 59 طلباء کی لاشیں ملی ہیں جبکہ متعدد زخمی حالت میں پڑے ہوئے ملے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ان میں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا
اردو ٹائمز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید