Categories: پاکستان

وزیرستان: پانچ روز میں دوسری کارروائی، ’30 عسکریت پسند جاں بحق، کئی ٹھکانے تباہ‘

پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وزیرستان ایجنسی میں تین علاقوں پر بمباری کی جس میں ’تیس عسکریت پسند جاں بحق جبکہ عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانے‘ تباہ ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع شوال پر فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یہ کارروائی منگل کی صبح کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس بمباری میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے شوال کے پشت زیارت کے علاقے پرے غار اور رضان نالہ کے علاقوں پر بمباری کی۔
اس کے علاوہ جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے گروم گاؤں کو بھی نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ قبائلی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی عدم موجودگی میں ملک کے اس دور افتادہ علاقے سے آزادانہ ذرائع سےمعلومات حاصل کرنا ممکن نہیں ہے اور ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو سرکاری اور طالبان کی طرف سے کیے جانے والے دعوؤں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرستان ایجنسی میں پانچ روز میں یہ دوسری کارروائی ہے۔
اس سے قبل بیس فروری کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی اور خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دو مختلف کارروائیوں میں پندرہ عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا گیا تھا۔
اس کارروائی میں قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف دو کاروائیاں کی گئیں جن میں جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوا۔
میر علی میں عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستانی فوج کی دو ماہ میں دوسری کارروائی تھی۔
اس سے قبل 20 جنوری کو پاکستانی فوج کے ذرائع نے اسی علاقے میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں تین جرمن شہریوں سمیت 40 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب ایف سی کے 23 اہلکاروں کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور دونوں جانب کی مذاکراتی کمیٹیاں حملے روکنے اور جنگ بندی کی اپیلیں کر رہی ہیں۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago