ڈنمارک کی حکومت نے جانور کے ذبح پر پابندی لگادی، مسلمانوں اوریہودیوں کا احتجاج

ڈنمارک نے مسلمانوں اور یہودیوں کے لئے جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد مذہبی گروپوں کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈنمارک کے وزیر خوراک کا حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے متنازعہ بل کے حوالے سے کہنا تھا کہ جانوروں کے حقوق مذہب سے بالاتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی کا فیصلہ انہیں اذیت سے بچانے کے لئے ہے تاہم مذہبی گروپوں نے ڈینش حکومت کے فیصلے کو مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
ڈینش حلال گروپ کی جانب سے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے 13 ہزار افراد کے دستخط کے ساتھ سے عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ ڈینش حلال گروپ کا کہنا تھا کہ دراصل یہ پابندی جانوروں پر نہیں بلکہ  مسلمان اور یہودیوں کے مذہبی معاملات پر لگائی گئی۔ دوسری جانب اسرائیل کے مذہبی امور کے نائب وزیر نے بھی ڈنمارک حکومت کی جانب سے جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینش حکومت کے فیصلے سے یورپ کا مذہب کے خلاف چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی قوانین کے مطابق جانوروں کو ذبح کرنے سے پہلے بے ہوش کرنا لازم ہوتا ہے تاہم مذہبی بنیادوں پر جانوروں کو بغیر بے ہوش کئے ذبح کرنے کی اجازت ہے لیکن اس کے باوجود ڈنمارک کی حکومت نے جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago