ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں 4مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے جس میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
ہلہ شہر میں مزید 3 کار بم دھماکے ہوئے جس میں 5 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ مصیب اور سکندریہ میں2اورکار بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ عراق میں رواں ماہ پرتشدد واقعات میں 480 افراد مارے گئے ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ اے ایف پی کے مطابق عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراقی حکومت کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی اور عراقی رہنمائوں کو ظالم بھی قراردیااور عراقی عوام سے کہا کہ وہ 2ماہ بعد ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں تاکہ بدعنوان لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت پھر نہ چلی جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے خودکو عراق اور اسلام کیلیے وقف کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…