Categories: پاکستان

غازی رشید قتل کیس: عدالت نے مشرف کو یکم مارچ کو طلب کر لیا

 لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہید اور ان کی والدہ کے قتل کے مقدمے کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان نے پرویز مشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کا آغاز ہوا تو ہارون الرشید غازی کی طرف سے طارق اسد ایڈووکیٹ اور ملک عبدالحق ایڈووکیٹ جبکہ پرویزمشرف کی طرف سے میجر (ر) اختر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا چالان بھی طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے مشرف کی حاضری سے ایک روز کے لئے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ سماعت شروع ہوئی تو میجر (ر) اختر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی وکالت سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اب میں پرویز مشرف کی اس کیس میں وکالت کروں گا۔ اس پر ہارون الرشید غازی کے وکیل ملک عبدالحق نے اعتراض کیا کہ اختر شاہ عدالت میں وضاحت کریں کہ کیا اب وہ اس کیس میں مستقل طور پر پرویز مشرف کی وکالت کریں گے؟ اختر شاہ نے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اللہ نے زندگی دی تو میں ہی اس کیس میں پرویز مشرف کی وکالت کروں گا۔ جس کے بعد اختر شاہ ایڈووکیٹ نے پرویز مشرف کی طرف سے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔ اختر شاہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرانے کے بعد عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کیس کی نوعیت کو دیکھنے کے لئے تین ہفتوں کا وقت دیا جائے۔ ہارون الرشید غازی کے سینئر وکیل طارق اسد نے اختر شاہ کی طرف سے تین ہفتوں کی مہلت طلب کرنے کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ تین ہفتوں کے بجائے دس روز کے لئے سماعت ملتوی کر دی جائے۔ ہارون الرشید غازی کے وکیل طارق اسد اور ملک عبدالحق نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کو عدالت میں طلب کرے، اگر وہ پیش نہ ہوئے تو عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔ ہارون الرشید غازی کے وکیل طارق اسد نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ پولیس سے علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کا نامکمل چالان بھی آئندہ سماعت پر طلب کیا جائے اس لئے کہ علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں بہت سے گواہان نے اپنے بیانات پولیس کو قلم بند کرا دیئے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کی طرف سے تین ہفتوں کی مہلت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے طارق اسد کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پرویز مشرف کو یکم مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا نامکمل چالان بھی طلب کر لیا۔ علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی آئندہ سماعت یکم مارچ کو ہو گی۔

ثناء نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago