الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ،103 افراد ہلاک

الجزائر کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ملک کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام ایک سو تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

الجزائری فوج کے سی 130 ہرکولیس طیارے کو منگل کو مشرقی صوبہ ام البواقی کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔یہ علاقہ دارالحکومت الجزائر سے قریباً پانچ سو کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ طیارہ جنوبی شہر ورقلۃ سے مشرقی شہر ام البواقی کے درمیان پرواز پر تھا۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا اور اس کے زمین پر گرنے کے بعد دھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ہے۔
الجزائر کے سرکاری ریڈیو نے بتایا کہ طیارہ خراب موسم میں پرواز کررہا تھا۔طیارے میں ننانوے فوجی اور ان کے خاندانوں کے افراد اور عملے کے چار ارکان سوار تھے اور وہ تمام ہلاک ہوگئے ہیں۔
مشرقی ریجن میں فوج کے ترجمان کرنل الحمادی بوقرن نے الجزائر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ طیارے کو حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا ہے اوراس علاقے میں گذشتہ چند روز سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ساختہ سی 130 ٹرانسپورٹ طیارہ جنوبی شہر تمنراست سے مشرقی شہر قسنطينة کی جانب آرہا تھا اور قسنطينة میں اترنے سے چندے قبل جبل فرطاس کے علاقے میں تباہ ہوکر تین حصوں میں بٹ گیا۔
قسنطينة شہر دارالحکومت الجزائر سے ساڑھے تین سو کلومیٹر مشرق کی جانب واقع ہے۔واضح رہے کہ الجزائر کے جنوبی اور شمالی علاقوں کے درمیان فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی نقل وحمل کے لیے بڑے ٹرانسپورٹ طیارے استعمال کیے جاتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago