Categories: مشرق وسطی

مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کی گھناؤنی صہیونی سازش کا انکشاف

اسرائیلی میڈیا نے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کو شہید کرنے کی ایک خطرناک سازش کا پتہ چلایا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودی آبادکار ساحل سمندر سے”ہیکل سلیمانی” کے لیے پتھر جمع کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہیکل کا سنگ بنیاد رکھتے وقت بھیڑ بکریوں کی قربانی کے لیے بڑی تعداد میں بکریاں اور بھیڑیں بھی اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

ٹی وی رپورٹ میں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے جاری کردہ نئے نقشے بھیی دکھائے گئے ہیں۔ کئی شکلوں پر مشتمل ان نقشوں میں مسجد اقصیٰ کا کوئی وجود نہیں لیکن اس کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کو دکھایا گیا ہے۔ ان نقشوں کو جاری کرنےکا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہودی اپنے طورپر مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں متعدد یہودی آباد کاروں کو ساحل سمندر پر پتھر جمع کرتے دکھایا گیا ہے۔ جو سمندری پانی سے ان پتھروں کو دھو کر ایک جگہ جمع کر رہے ہیں۔ اس کے علاہ یہودی آباد کار بھیڑ بکریاں بھی جمع کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد ہی مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ تیسرے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کر سکیں گے۔

اسی رپورٹ میں ایک فوجی کرنل کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے یہودیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

درایں اثناء فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹراسماعیل رضوان نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونیوں کی ناپاک سازش اور بیت المقدس کو یہودیانے کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہو گی۔

فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کو شہید کیے جانے سے متعلق اسرائیلی ٹی وی پر نشر رپورٹ نہایت خطرناک ہے۔ یہودی آباد کاروں کی جانب سے ہیکل سلیمانی کے لیے ساحل سے پتھر جمع کرنا اور قربانی کے لیے بھیڑ بکریوں کی تیاری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اسرائیلی کسی پاناک اور گھناؤنی سازش کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کی سازشیں پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئی ہیں بلکہ یہ ماضی میں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔عتصیون یہودی فرقے ہی کے ایک انتہا پسند مسجد اقصیٰ کو بم دھماکے سے اڑانے  کی ناپاک سازش تیار کی تھی لیکن وہ اس میں بری طرح ناکام رہا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago