Categories: مشرق وسطی

القاعدہ جنگجوؤں کا حملہ 15 یمنی فوجی ہلاک

یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضرموت میں القاعدہ کے مشتبہ جنگجوؤں نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کر کے پندرہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمن کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کو حضر موت کے علاقے شبم میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں پندرہ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملہ آوروں کے بارے میں شْبہ ہے کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھتے تھے۔ سکیورٹی عہدے دار کے مطابق جھڑپ میں بعض حملہ آور بھی ہلاک یا

زخمی ہوئے ہیں لیکن جنگجو انھیں اپنے ساتھ اٹھا لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ القاعدہ کے جنگجوؤں نے حضرموت میں جاری کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ حضرموت جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ ہے۔ اس صوبے میں دسمبر کے وسط سے مقامی قبائلیوں اور یمنی فوج کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ قبائلی ایک چیک پوائنٹ پر اپنے ایک سردار سید بن ہبریش اور ان کے محافظوں کی فوج کے ہاتھو

ں ہلاکت کے بعد سے یمن کی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago