Categories: بيانات

’اتحادویکجہتی‘رحمتللعالمین کاانسانیت کے لیے بہترین تحفہ

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے تہران کی سنی برادری کے ایک نمازخانہ میں جمعے کا خطبہ دیتے ہوئے ’اتحاد ویکجہتی‘ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا تحفہ اور کارنامہ قرار دیا۔

سترہ جنوری دوہزار چودہ کو نیایش ٹاون کے نمازخانہ میں تہران کی سنی برادری کا ایک عظیم اجتماع برائے نمازجمعہ منعقد ہوا جہاں دارالعلوم زاہدان کے مہتمم وشیخ الحدیث نے حاضرین سے خطاب کیا۔

مولانا عبدالحمید نے میلادالنبیﷺ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان مبارک ایام میں ہرسو امام الانبیاءعلیہم الصلوة والسلام کی سیرت مبارکہ پر گفتگو ہوتی ہے اور آپﷺ کی سنتوں اور پیغامات کو آگے پہنچانے کی کوشش ہوتی ہے؛ اس کے برعکس بعض مذاہب کے پیروکار اپنے پیغمبروں کے یوم پیدائش پر گناہوں اور مختلف قسم کے معاصی سے جشن مناتے ہیں۔ خاص کر حضرت عیسی علیہ السلام کے میلاد پر ’کرسمس‘ کاجشن متعدد گناہوں کے ساتھ منایاجاتاہے۔

انہوں نے مزیدکہا: بلاشبہ انسانی تاریخ کا عظیم ترین فرد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔ آپﷺ کا مقام دیگر تمام انبیا واولیا سے بڑھ کرہے۔ آپ کے وجود پر حضرت ابراہیم وآدم سمیت سارے انبیاءعلیہم السلام کو فخرہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت وامن کے پیغمبر ہیں۔

صدر شورائے ہم آہنگی مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان نے بعثت نبوی کے عہد کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: جب نبی کریم ﷺ کی بعثت ہوئی دنیا کے حالات انتہائی حساس اور مضطرب تھے، عقیدہ اور عمل کے لحاظ سے انسانیت انحطاط کا شکار ہوچکی تھی اور صدیوں سے وحی کا سلسلہ منقطع ہوچکاتھا۔ ایسے میں اللہ تعالی نے رحمت للعالمین کوسب سے بہترین آسمانی کتاب کے ساتھ، سب سے بہترین شہرمیں مبعوث فرمایاجس سے دنیا میں خزاں کے بعد بہار آگئی۔

مولانا نے ’نبوت‘ اور ’قرآن مجید‘ کو اللہ رب العزت کی دو عظیم نعمتیں قرار دیتے ہوئے مزیدکہا: اللہ تعالی نے ہمیں جو نعمتیں عطا فرمائی ہے ان کی کوئی مانند نہیں ہے۔ ہمارے پاس نبوت وقرآن کی نعمتیں ہیں؛ اللہ کی ذات پر قسم یورپیوں، امریکیوں، جاپانیوں اور روسیوں کے پاس یہ نعمتیں نہیں ہیں۔ اللہ تعالی نے قرآن کا سرمایہ صرف مسلمانوںکو تحفہ میں دیاہے۔ اگر ہم اس عظیم کتاب کی تعلیمات پر عمل کرکے سنت کو مت بھولیں تو اللہ تعالی ہمیں دنیا کی سیادت وقیادت عطا فرمائے گا۔ اگر ہم سچے مسلمان بن جائیں تو بلاشبہ ہم دنیاوالوں کے لیے مثال بن سکتے ہیں۔

ایران میں ’ہفتہ وحدت‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: مسلم امہ کے اتحاد کے بارے میں ایک عالمی کانفرنس جاری ہے۔ اس کا مطلب ہے اسلام یکجہتی، بھائی چارہ اور اتحاد کا دین ہے اور یہ سب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفے ہیں۔

حضرت شیخ الاسلام نے اپنا خطاب نماز پر تاکید کرنے سے ختم کرتے ہوئے کہا: شیعہ وسنی برادریوں کا شمار مسلم فرقوں میں ہوتاہے؛ انہیں چاہیے ایک دوسرے کو برداشت کریں اور اچھے دوست بن جائیں۔ اگر برداشت کا مادہ پیدا نہ کیا تو ہمارے دشمن اس کا غلط فائدہ اٹھائیں گے ، ہمیں مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کامطالعہ کریں اور احکام کی پابندی کا عہد کرلیں، خاص کر نماز کی بروقت ادائیگی میں سستی نہ دکھائیں۔ دنیا وآخرت کی سعادت اسی میں ہے۔

یادرہے ہمیشہ کی طرح مولانا عبدالحمید کے بیان کے بعد پرسوز اور عاجزانہ دعا ہوگئی اور حاضرین نے آنسو بہاکر اللہ سے مددونصرت مانگی۔ جگہ ناکافی ہونے کی وجہ سے بہت سارے نمازیوں نے تہران کی یخ بستہ ہواوں کی پروا نہ کرتے ہوئے نمازخانہ کی چھت پر بیٹھ کر حضرت شیخ الاسلام کا خطاب سنا۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago