Categories: مشرق وسطی

شام، باغی گروپوں کے ایک دوسرے پر 16 خودکش حملے، 400 افراد ہلاک

شام میں متحارب باغی دھڑوں نے ایک دوسرے پر 16خودکش حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 400 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوگئے ہیں،

یہ حملے عراقی القاعدہ گروپ آئی ایس آئی ایل، النصرۃ فرنٹ اور دیگر مقامی باغی گروپوں میں شہر حلب، درایہ، حمص، دیر عزور اور ان شہروں کے نواحی علاقوں میں کیے گئے۔
اب تک ان باغی گروپوں کے آپس میں جھگڑے کے دوران 700 افراد مارے جا چکے ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے ہتھیاروں کے رخ تبدیل ہوگئے ہیں اب وہ گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ مقامی باغیوں اور عراق سے آئے ہوئے القاعدہ کے جنگجوئوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف خودکش حملے بھی کررہے ہیں۔ 3 سے11جنوری تک ان حملوں میں351 باغی جنگجو، 246 القاعدہ ارکان اور 100عام شہری مارے گئے ہیں۔ شام میں 3 سالہ خانہ جنگی میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دمشق کے جنوب میں یرمک کیمپ میں 43 فلسطینی پناہ گزین خوراک اور ادویہ کی قلت کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ادھر پیرس میں شام کے دوست ممالک مستقبل میں شام میں صدربشارالاسد کوکوئی کردار نہ دینے پرمتفق ہوگئے ۔
اتوار کو پیرس میں شام کے دوست ممالک کا اجلاس ہوا جس کے بعد شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ احمد جربا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بشار الاسد کا مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہو گا‘ تمام ممالک کے نمائندے اس فیصلے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اجلاس میں11مالک نے شرکت کی جس میں امریکہ، فرانس ، جرمنی، سعودی عرب، اردن، مصر متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔ اجلاس میں مسئلہ شام کو حل کرنے کیلیے جنیوا ٹو کانفرنس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد اور اس کی فیملی کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ جنیوا ٹو کانفرنس 22 جنوری کو ہو گی جس میں فیصلوں کا اعلان کیا جائیگا۔ بشار الاسد کو حکومت سے الگ کر دیا جائیگا۔ ادھر ماسکو میں روس کی قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ اور مشہور ٹی وی اینکرپرسن الیکسی پشکوو نے کہاہے کہ شام میں جنگجوئوں میں پھوٹ ان سے بشارالاسد سے جیتنے کا امکان چھین رہی ہے اور اسد حکومت پر فتح کے امکانات ختم کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago