Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی ڈرون حملے میں اسلامی جہاد کا مزاحمت کار شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کا ایک کارکن شہید ہوگیا ہے۔

غزہ کی حکمراں حماس کے تحت وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے نزدیک واقع قصبے شجاعیہ میں اسرائیلی ڈرون نے بدھ کو میزائل فائر کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگیا ہے۔
ترجمان نے شہید جنگجو کا نام محمد سلامہ العجلۃ بتایا ہے۔اس کی عمر بتیس سال تھی۔دھماکے کے نتیجے میں اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔اس نوجوان کے خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کا تعلق جہاد اسلامی کے القدس بریگیڈز سے تھا۔
جہاداسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد سلامہ صہیونی فوج کی گولہ باری میں شہید ہوا ہے۔تاہم اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ پر کسی حملے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ٹینک سے گولہ باری یا کسی اور شوٹنگ سے آگاہ نہیں ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی دم توڑ گیا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے گذشتہ جمعہ کو محاصرے کا شکار فلسطینی علاقے پر متعدد فضائی حملے کیے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago