عراق میں القاعدہ کیخلاف امریکی فوج نہیں بھیجی جائیگی، جان کیری

امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ واشنگٹن  القاعدہ  کے حامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں عراقی حکومت کی مدد کرے گا لیکن عراق میں امریکی فوجیوں کو واپس نہیں بھیجا جائے گا۔

اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا کو عراقی صوبے فلوجہ میں القاعدہ کے شدت پسند حمایتی گروپ کے کنٹرول پر شدید تشویش ہے لیکن  یہ عراق کی ذاتی جنگ ہے ا س لئے امریکا اپنے فوجیوں کو واپس عراق نہیں بھیجے گا البتہ القاعدہ کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں عراقی حکومت کو جہاں تک مممکن ہو سکا مدد فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا  کو یقین ہے کہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی شدت پسندوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے  ہیں۔
واضح رہے کہ سٹریٹیجک اعتبار سے عراق کے اہم شہر فلوجہ  پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 2 روز کی شدید  شدید جھڑپوں کے بعد کنڑول حاصل کر لیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago