Categories: مشرق وسطی

لبنان: عسکریت پسند گروپ کے کمانڈر جاں بحق

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں القاعدہ کے کمانڈر ماجد الماجد حراست کے دوران جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ عبداللہ اعظم بریگیڈ کے کمانڈر کو گذشتہ دنوں بیروت سے گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے فوج کے ایک جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماجد الماجد فوجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
ماجد الماجد کا شمار سعودی عرب کے مطلوب ترین افراد میں سے تھا۔
ماجد الماجد کو 2012 میں القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم عبد اللہ اعظم بریگیڈ کا سربراہ چنا گیا تھا۔
سعودی عرب نے حال ہی میں لبنان کو تین ارب ڈالر کی فوجی امداد کی پیشکش کی ہے۔
لبنان کے صدر مائیکل سلیمان کے مطابق سعودی امداد سے عسکریت پسندی کے نمٹنے کی صلاحتیوں میں اضافہ ہو گا۔
اس بریگیڈ نے مشرق وسطیٰ میں عسکریت پسندی کے متعدد واقعات کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
اس کے علاوہ گذشتہ سال نومبر میں بیروت میں واقع ایران کے سفارت خانے پر بم حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر نومبر 2013 میں ہونے والے حملے میں کلچرل اتاشی سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
عبد اللہ اعظم بریگیڈ کے قریبی سمجھے جانے والے ایک مولوی نے خبردار کیا ہے کہ جب تک لبنانی ملیشیا شامی فوجی کے ہمراہ باغیوں سے لڑتی رہے گی اس وقت تک لبنان میں حملے ہوتے رہیں گے۔
حزب اللہ کے ٹی وی چینل کے مطابق 15 دسمبر کو جنوبی شہر صیدا میں آرمی چیک پوسٹ پر ہونے والے دو حملے دراصل ماجد الماجد کو رہا کرنے کی کوشش تھی۔ چیک پوسٹ پر ہونے والے حملوں میں چار حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago