جمہوریہ چیک میں متعین فلسطینی سفیر دھماکے میں جاں بحق

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں متعین فلسطینی سفیر جمال الجمال اپنے اپارٹمنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پراگ پولیس کی ترجمان آندریا زولووا نے ایمرجنسی سروس کے حوالے سے فلسطینی سفیر کی موت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دھماکا کسی حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔
چھپن سالہ مقتول جمال الجمال کو اکتوبر 2013ء میں پراگ میں فلسطینی سفیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ حال ہی میں اس شہر کے شمالی نواحی علاقے میں اپنی نئی قیام گاہ میں منتقل ہوئے تھے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح دھماکا اس وقت ہوا تھا جب سفیر جمال ایک پرانی سیف کو کھول رہے تھے۔یہ سیف فلسطینی سفارت خانے کی سابقہ عمارت سے اس نئی جگہ پر منتقل کی گئی تھی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ”سیف کو کھولنے کے چند منٹ کے بعد دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں فلسطینی سفیر شدید زخمی ہوگئے۔انھیں فوری طور پر پراگ کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے”۔
جموریہ چیک کی ایک نیوزسائٹ نے پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دھماکا ممکنہ طور خطرناک مواد کے ساتھ بے احتیاطی سے چھیڑ چھاڑ کے نتیجے میں ہوا ہے۔
فلسطینی سفارت خانے کے ترجمان نبیل الفحل نے جمہوریہ چیک کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے وقت سفیر کا تمام خاندان اپنی قیام گاہ پر موجود تھا۔پراگ کی ایمرجنسی سروسز کی ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثر ہونے والی ایک باون سالہ خاتون کو ایک اور اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
پراگ پولیس دھماکے کی وجوہ کا پتا چلانے کے لیے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو اعلیٰ سطح کا ایک وفد پراگ بھیجے گی جو چیک حکام سے اس واقعے کے سلسلے میں بات چیت کرے گا اور اس کی تحقیقات کے ضمن میں پولیس سے مکمل تعاون کرے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago