Categories: مشرق وسطی

اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری، دو فلسطینی شہید

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فائرنگ کے واقعے میں ایک صہیونی کی ہلاکت کے بعد غزہ کی پٹی پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں ایک تین سالہ بچی سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
 

غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے المغازی مہاجر کیمپ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ حالہ ابو شیخہ شہید اور اس کی والدہ اور بھائی زخمی ہو گئے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب اور شمال میں بھی حماس کی جگہوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر یہ بمباری ایک اسرائیلی مزدور کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد کی ہے۔
 
یہ مزدور غزہ کی سرحد کے ساتھ خاردار باڑھ پر کام کررہا تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم شخص کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔اس کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
 
اسرائیل اور غزہ کے درمیان نومبر 2012ء کے بعد سے جنگ بندی جاری ہے لیکن اس دوران بھی صہیونی فوج حماس اور دوسری تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مجاہدین کو فضائی حملوں میں نشانہ بناتی رہی ہے۔ اس نے اگلے روز ہی غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب بنائی گئی دو مبینہ سرنگوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago