Categories: عالم اسلام

قادرملا کی شہادت،عسکری تنظیم کا بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان

سرکردہ عسکری تنظیم البدر مجاہدین نے عبدالقادر ملا کی شہادت کا بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

بدھ کومیڈیا سے خصوصی گفتگومیں البدرمجاہدین کے سربراہ بخت زمین نے کہا کہ البدر سے تعلق اورپاکستان سے وفا کے جرم میں بھارت نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت سے جوظلم عظیم کرایا ہے اس کا بدلہ جلد بھارت سے اس کی سر زمین پرلیں گے، البدر نہ تو بنگلہ دیش کے خلاف ہے اور نہ ہی بنگلہ دیشی عوام کے خلاف بنگالی ہمارے جسم کا حصہ اور مسلمان بھائی ہیں ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی اوراسلام پسند قوتیں بھارت کو کانٹے کی طرح کھٹکتی ہیں کیونکہ وہ بنگلہ دیش کوبھارتی کالونی بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عبدالقادر ملا کی شہادت سے پاکستان دوست تحریکوں کوتقویت ملی، البدرسے متعلق بھارت نواز اور اسلام دشمن قوتیں جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے سورج کے سامنے انگلی نہیں رکھ سکتے یہ صاحب کردار اورباعمل مجاہدین تھے جنھوں نے پاکستان اور اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی جان ومال اور مائوں بہنوں کی عزتیں تک قربان کردیں پاکستان کو توڑنے والی جماعت قومی اسمبلی میں پاکستان کو جوڑنے والوں کے خلاف قراردادوںکی مخالفت کرکے ہنوز ملک دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔

 ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago