اٹلی نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کی خاطر سمندر میں منتقلی ممکن بنانے کیلئے اپنی بندرگاہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔شام سارین گیس کی تیاری میں کام آنے والی ٹاکسن حوالے کرنے والا ہے۔
منصوبے کے مطابق ناروے اور ڈنمارک کے بحری جہاز شام کی بندرگاہ لتاکیہ سے کیمیائی ہتھیار حاصل کریں گے۔ واضح رہے شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی میں سوا لاکھ سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔ جبکہ کم از کم پانچ جگہوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا چکے ہیں۔ ادھر شام میں فوج کی تیسرے روز بھی بمباری سے صوبہ حلب میں 2 بچوں سمیت 18 افراد مارے گئے۔
نوائے وقت