عرب ملک اردن میں ایک 9 سالہ بچہ مسجد کا خطیب بن گیا- یہ واقعہ اردن کے دارالحکومت عمان کی جامع مسجد ابراہیمی میں پیش آیا جہاں 9 سالہ بچے انس السحطی نے نماز جمعہ کے دوران خطبہ دیا-
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق کئی برس پہلے قرآن مجید حفظ کرنے والے اس بچے کو مسجد کے منبر پر خطبے کی اجازت سرکاری حکم نامے نے دی تھی-
یہ پہلا موقع تھا جب اردن میں حکومت کی جانب سے کسی بچے کو جمعے کے خطبے کی اجازت دی گئی-
اس ننھے خطیب نے اپنے خطبے میں بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھے رویے کا اظہار کریں اور ان کے احکامات پر عمل کریں-
ہماری ویب