Categories: مشرق وسطی

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حماس رہ نما کی اہلیہ گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائی میں سابق اسیر اور مزاحمتی لیڈر ایمن ابوعید کی اہلیہ 34 سالہ نادیہ لطفی ابوعید کو حرست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم” اسیران اسٹڈی سینٹر” کے ڈائریکٹر فواد خفش نے بتایا کہ صہیونی فوجی بیت المقدس کے قدیم شہر میں شاہراہ عام پر ناکہ لگا کر تلاشی کی کارروائیوں میں مصروف تھے۔ اس دوران نادیہ اپنی ننھی بچی کو اسپتال لے جانے کے لیے وہاں سے گذری تو فوجیوں نے اس کی گاڑی روک لی۔ نادیہ لطفی کو بچی سمیت گاڑی سے اتار کر ایک فوجی جیپ میں ڈال دیا گیا اور اس کی کار بھی قبضے میں لے لی۔

خفش نے بتایا کہ نادیہ لطفی اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے رہ نما اور سابق اسیر ایمن ابو عید کی اہلیہ ہیں۔ ایمن صہیونی جیل میں پندرہ سال قید رہ چکے ہیں۔ ان کے سات بچے بچیاں ہیں، جن میں سب سے چھوٹے کی عمر ایک سال ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago