Categories: عالم اسلام

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی دینے کیلئے وارنٹ جاری

بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے اہم رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

عبدالقادر کو 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر جنگی جرائم کے متنازعہ ٹریبونل نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے سزائے موت میں بدل دیا تھا جنگی جرائم کے  ٹریبونل نے اتوار کو جیل حکام کو انہیں پھانسی دینے کے وارنٹ جاری کئے جس کا مطلب ہے کہ اگر بنگلہ دیشی صدر ان کی سزا معاف نہیں کرتے یا اعلیٰ ترین عدالت سزا پر نظرثانی نہیں کرتی تو انہیں کسی بھی دن پھانسی دی جا سکتی ہے۔ پراسیکیوٹر زید المعلم نے یہاں بتایا کہ 65سالہ عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کیلئے جیل کے رولز پر عمل کیا جائے گا صرف صدر کی جانب سے معافی دئیے جانے پر پھانسی رک سکتی ہے۔ نائب وزیر قانون قمر الاسلام نے یہاں کہا کہ سزائے موت پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی دئیے جانے پر بنگلہ دیش میں ایک بار پھر شدید ہنگاموں کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

نوائے وقت

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago