Categories: مشرق وسطی

توسیع حرم کا پہلا حصہ مکمل، دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز

سعودی عرب میں واقع مسلمانوں کے دو مقدس ترین الحرمین الشریفین کی تعمیر و مرمت کی نگران کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ توسیع حرم پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ اپنے شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے جس کے بعد دوسرے مرحلے کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں ایک نیوز بریفنگ میں ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے حجاج ومعتمرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو حرم کی زیارت کا موقع دینے کے لیے توسیع حرم کا تین مراحل پر مبنی پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ اگے بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال پیشتر شروع کیے گئے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد دوسرے مرحلے کا کام بھی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے کے بعض حصے پیش آئندہ رمضان المبارک میں معتمرین کے لیے کھول دیے جائیں گے جبکہ کچھ مقامات کی تعمیر آئندہ سال 1435ھ کے موسم حج مکمل ہوگی۔
الشیخ السدیس کا کہنا تھا کہ پیش آئند ماہ صیام تک صحن طواف سے ملحقہ بالائی منزل، صحن طواف کا تہ خانہ اور پہلی منزل رمضان تک مکمل ہو جائیں گی جبکہ پہلی منزل کی چھت آئندہ سال موسم حج پر حجاج کرام کی سہولت کے لیے کھولی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہنگامی مطاف کا تہ خانہ، مطاف کے بیسمنٹ کو ملانے والا راستہ اور اس کی بیرونی گیلریاں بھی آئندہ ماہ صیام تک مکمل ہو جائیں گی۔ رمضان تک مکمل ہونے والے مقامات میں روشنی، ساؤنڈ سسٹم، ہوا کے اخراج اور سیوریج لائنوں کی مرمت بھی شامل ہے۔

العربیہ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago