بھارت میں مسلمانوں کے معاشی قتل کے بعد ان کے جائیداد خریدنے پربھی پابندی

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی تازہ ترین مثال ممبئی میں سامنے آئی ہے جہاں جائیداد کی خرید و فروخت کے اشتہارات میں مسلمانوں کو خریداری کے لیے رجوع نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

بھارت میں جائیداد کی خرید و فروخت کی 99 ایکڑ ویب سائٹ پر حال ہی میں جاری ہونے والے فلیٹ کے ایک اشتہار میں واضح الفاظ میں یہ لکھا گیا کہ مسلمان خریدار زحمت نہ کریں، میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد ویب سائٹ سے مذکورہ اشتہار کو تو ہٹا دیا گیا لیکن اب بھی  ویب سائٹ پر کئی ایسے اشتہار موجود ہیں جن میں صاف لکھا گیا تھا کہ مکان یا فلیٹ مسلمانوں کو نہیں دیا جائے گا۔
مہاراشٹر کے اقلیتی کمیشن کے چیرمین مناف حکیم نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں انہیں اس طرح کی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اور کمیشن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ اس ایجنٹ کے خلاف کیا کارروائی کی جا سکتی ہے جس نے یہ اشتہار شائع کیا تھا، سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اس قسم کے امتیازی سلوک کے واقعات عام بات ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کھل کر کوئی اشتہار جاری کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مسلم اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے بھارت میں جائیداد کی خریدوفروخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago