Categories: مشرق وسطی

عراق میں بم دھماکے اور فائرنگ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

عراق کے مختلف شہروں میں متعدد بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عراق کے شمالی صوبے دیالا کے علاقے مقدادیہ میں خود کش بمبار نے بارود سے بھرا آئل ٹینکر پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بغداد کے شمالی صوبے صلاح الدین میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
بغداد میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جبکہ بغداد میں ہی  روڈ کنارے نصب 2بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ شمالی صوبے موصل میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد مارے گئے۔
واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں رواں برس اب تک 5 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago