Categories: پاکستان

حکومت کا امن مذاکرات پر اصرار، طالبان کا انکار

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پیر کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ حکومت پاکستان امن قائم کرنے کے لیے کل جماعتی کانفرنس کے فیصلے کی روشنی میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی جبکہ اس سے قبل کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ایک انتہائی سخت بیان میں حکومت پاکستان کو امریکی غلام قرار دیتے ہوئےمذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تنظیم نے اپنے ایک بیان پر پاکستان فوج کے خلاف بڑے سخت الفاظ استعمال کیے اور فوج کو ’مرتد اور ناپاک‘ تک کہا۔
دوسری طرف خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیس نومبر تک نیٹو سپلائی بند کریں بصورت دیگر صوبائی حکومت خود اپنا لائحہ عمل اختیار کرے گی۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ نو ستمبر کو شدت پسندی کے بارے میں کل جماعتی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا اور امن کے لیے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کے عمل کو پٹری سے اُترنے نہیں دیا جائے گا اور اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا۔
نواز شریف کے وفاقی کابینہ کے سامنے بیان میں اور نہ ہی چوہدری نثار کے قومی اسمبلی میں خطاب میں طالبان کی طرف سے پاکستان کی فوج کو ’مرتد اور ناپاک‘ کہنے پر کچھ کہا گیا۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے افسوسناک اور قابل مذمت سلسلے کے جاری رہنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مستقل طور پر شدت پسندی کے خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے نقطہ نظر کو سمجھا ہی نہیں گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری سیاسی اور عکسری قیادت سمیت عوام، سول سوسائیٹی شدت پسندی کو بامقصد بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے شدت پسندی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کو اس مسئلے کی سنگینی کا احساس ہے۔ نواز شریف نے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستان کی قیادت کو ملک کو درپیش مسائل کو اپنی حکمت عملی کے مطابق حل کرنے دیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک طالبان کے درمیان رابطے قائم ہوچکے تھے اور ان حالات میں ڈرون حملے سے مذاکرات اور قیام امن کے لیے حکومتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت جس عمل کا آغاز کرچکی ہے اُس کے ساتھ تعاون نہیں کیا جاسکتا تو کم از کم اسے نقصان تو نہ پہنچایا جائے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ کو ڈرون حملوں سے متعلق پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago