Categories: پاکستان

پاکستان، صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیر قانون کا قتل

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

اطلاع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور کے گھر پر خود کش دھماکا کیا گیا ہے۔ جس میں صوبائی وزیر قانون سمیت 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور اپنے گھر میں لوگوں سے عید ملنے میں مصروف تھے کہ اچانک مہمانوں کے بھیس میں آنے والے 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے صوبائی وزیر اسرار اللہ خان گنڈا پور سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

انھیں اور دیگر زخمی افراد کو فوری طور پر کلاچی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے بھیجا گیا تاہم وہ اور دیگر افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں صوبائی وزیر کے 2 بھائیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا خود کش تھاجس میں صوبائی وزیر کو نشانہ بنایاگیا۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔ اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسرار اللہ خان گنڈا پور کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی سے تھا۔ ان کی عمر 36 سال تھی۔ اسرار اللہ گنڈا پور 2013ء کے عام انتخابات میں ڈی آئی خان کے صوبائی حلقے پی کے 67 سے آزاد امیدوار کے طور پر جیتے تھے جس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے 65 کلومیٹر دور کولاچی کے علاقے  کے دو مقامات پر صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت تمام جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج 17اکتوبر کو ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، آفتاب احمد شیرپاؤ اور دیگرسیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

 ٹی آر ٹی

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago