Categories: مشرق وسطی

مصر: حملوں میں 9 سیکورٹی اہلکار ہلاک

مصر کے مختلف حصوں میں ہونے والے حملوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں نو فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی مصر کے اسماعیلیہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی افسر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ تمام فوجی ایک چیک پوائنٹ پر کار میں بیٹھے تھے جب ان پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ جنوبی سینا کے علاقے الطور میں ایک کار بم حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چالیس افراد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے زیرِ استعمال ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ قاہرہ کے بیرونی حصے میں ایک سیٹلائٹ سٹیشن پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیٹلائٹ ڈش کو نقصان پہنچا۔ اتوار کو برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور کئی سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اخوان المسلمین کے دو سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago