امریکہ میں بجٹ پر عدم اتفاق، ملک بھر میں شٹ ڈاون

امریکہ میں حزبِ اختلاف کی اکثریت والے ایوانِ نمائندگان سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے وفاقی محکموں کو کام بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تاہم حکومت اور حزب اختلاف کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے اور یوں غیر اہم سرکاری سروسز بند کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں جس سے سات لاکھ سے زیادہ افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔ انہیں اب بغیر تنخواہ رخصت پر جانا ہوگا اور اس بات کی بھی ضمانت نہیں کہ جب یہ ڈیڈ لاک ختم ہوتا ہے تو انہیں اس عرصے کی تنخواہ ملے گی یا نہیں۔
ڈیڈ لائن کے خاتمے سے کچھ دیر قبل ایوانِ نمائندگان نے مسئلے کے حل کے لیے دونوں جماعتوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی تاہم ڈیموکریٹس نے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے اور ’شٹ ڈاؤن‘ سے بچنا ممکن نہیں رہا۔
پیر کی شب بارہ بجنے سے چند منٹ پہلے وائٹ ہاؤس کے بجٹ افسر کی جانب سے وفاقی محکموں کو کام بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
یہ گذشتہ 17 برس میں پہلا موقع ہے کہ امریکی حکومت کو ’شٹ ڈاؤن‘ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ 2010 میں منظور ہونے والے اس قانون کے بیشتر نکات کی توثیق ملک کی سپریم کورٹ کر چکی ہے اور وہ منگل سے ہر صورت میں نافذ العمل ہوں گے۔
یکم اکتوبر کو شٹ ڈاؤن کی صورت میں سرکاری سروسز کی بندش سے کل 21 لاکھ سرکاری ملازمین میں سے ایک تہائی کو کام روکنا پڑا ہے۔
اس سے قبل بل کلٹن دور میں بھی بجٹ کی منظوی نہ حاصل کیے جانے کی وجہ سے 28 روز تک مسلسل اسی صورت حال سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹی آر ٹی نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago