Categories: پاکستان

پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکا، 19 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 40 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ حملے کی ذمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا گل بیلہ میں تھانہ کہوزئی کی حدود میں سرکاری ملازمین کی بس میں ہوا، بس میں 60 سے زائد سرکاری ملازمین سوار تھے جو پشاور سے چارسدہ جارہے تھے، دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، امدادی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائیوں کا آغاز کرکے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور چارسدہ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، بارودی مواد ڈبے میں نصب تھا جو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا جب کہ اسے بس کے پچھلے میں نصب کیا گیا تھا۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی بات جنگ سے تنگ آکر کی ہے اوران مذاکرات کے بعد عوام کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کون مذاکرات کرنا چاہتا ہے اورکون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اپنا کام کررہی ہیں لیکن کچھ واقعات ایسے ایسے ہوتے ہیں جن کے لئے حفاظتی انتظامات کرلئے جاتے ہیں لیکن کچھ دہشت گردی کے واقعات ایسے ہوتے ہیں جن پر پہلے سے حفاظتی انتظامات ہونے کے باوجود وہ رونما ہوجاتے ہیں۔
کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت خودکش نہیں لگتی تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد ہی اس سے متعلق کچھ بھی حتمی طور کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کا نشانہ بننے والی بس میں سول  سیکریٹریٹ کے ملازمین سوار تھے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago