Categories: مشرق وسطی

شام: دنیا بھر کے ایک لاکھ 30 ہزار جنگجو برسر پیکار

شام میں اس وقت دنیا بھر کے ایک لاکھ 30 ہزار جنگجو حکومت کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

یہ انکشاف ایران کی سرکاری ٹی وی چینل “العالم” کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جسکے مطابق امریکا میں اعداد و شمار کے ادارے پنتاپلیس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کا تعلق 49 ملکوں سے ہے اور ان میں اکثریت کا تعلق “شدت پسند” گروہوں سے ہے۔ رپورٹ میں شام میں ہلاک ہونیوالے عرب عسکریت پسندوں کی تعداد بتائی گئی ہے جن میں سب سے زیادہ ہمسایہ عرب ممالک کے جنگجو ہیں۔

شام میں ان ممالک کے 714افراد مارے گئے ہیں۔

ادھرشامی صدر بشارالاسد نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ جب تک باغی ہتھیار نہیں پھینک دیتے  مذاکرات ممکن نہیں، اپوزیشن کے کسی بھی غیر مسلح گروپ سے ملاقات کیلیے تیار ہیں، خانہ جنگی کے باعث ایک لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، بیرونی مداخلت کی حمایت کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔
 
دریں اثنا اقوام متحدہ کی 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم سویڈن کے ماہرین کی قیادت میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے معاملے کی تحقیقات کیلیے دمشق پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بڑی طاقتوں کو شام کے حوالے سے پیدا ڈیڈلاک پربات کرنیکا کہاہے۔ بدھ کو ایک لنچ کے دوران امریکا ،چین ،روس اوربرطانیہ کے وزرائے خارجہ سے کہاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی کشیدہ صورتحال اورکیمیائی ہتھیاروں کے حوالے  بات کریں۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago