ضلعی مجسٹریٹ کوشل راج شرما کا کہنا ہے کہ مظفر نگر میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
آئی جی اسپیشل ٹاسک فورس اشیش گپتا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کوٹ ولی، سول لائنز اور نئی منڈی کے علاقوں میں دوپہر 12سے چار بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی تھی جس میں ایک گھنٹے کی توسیع کردی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع باغپت کے گاؤں ترتھال میں ہندو مسلم جھڑپ کے دوران ایک دوسرے کی جانب پتھراؤ کیا گیا جس سے ایک کانسٹیبل کے سر پر زخم آئے ہیں۔
یاد رہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ضلع باغپت کےعلاقوں کوٹ والی، سول لائنس اور نئی منڈی میں ہندو مسلم فسادات کی وجہ سے ہفتے کے روز کرفیو نافذ کیا تھا، جبکہ منگل کے روز اس میں ڈھائی گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی۔
ہندوستانی ریاست اترپردیش کے مغربی شہر مظفر نگر میں ان فسادات میں اب تک 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ میرٹھ سے اطلاعات ہیں کہ وہاں پر دو افراد ہلاک ہوئے اور ایک ایک ہلاکت ہاپڑ، باغپت، سہارنپور اور شاملی میں ہوئی ہیں۔
آگرہ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں مظفرنگر اور اس سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اب بھی ہم نے سبق نہ سیکھا تو اس قسم کے واقعات دوبارہ ہوں گے، کیونکہ ایسے لوگ جن کو اترپردیش کے لوگوں پر اعتماد نہیں ہے وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
ڈان نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…