گوانتانامو: بھوک ہڑتال جاری، طبی عملے میں اضافہ

امریکا نے خلیج گوانتانامو کے حراستی مرکز میں قیدیوں کی طویل ہوتی ہوئی بھوک ہڑتال سے نمٹنے کے لیے وہاں تعینات طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
فوجی ترجمان لیفٹینینٹ کرنل سیموئل ہاؤس کا کہنا ہے کہ اختتامِ ہفتہ پر نرسوں اور طبی عملے کے تقریباً چالیس اہلکاروں کو کیوبا میں گوانتانامو بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 166 قیدیوں میں سے 100 بھوک ہڑتال پر ہیں جن میں سے 21 قیدیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں ڈاکٹر ناک کے ذریعے خوراک دے رہے ہیں۔
جیل گوانتانامو بے میں بھول پڑتال کرنا عام ہے لیکن حالیہ بھوک پڑتال کا سلسلہ اب تک کا سب سے بڑا ہے۔
ان قیدیوں نے تقریباً تین ماہ قبل مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی پر بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا لیکن یہ ہڑتال بعد میں غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے اور قید کی جگہ کا انتہائی غیر مناسب ماحول ہونے کی وجہ سے طول پکڑ گئی۔
گوانتانامو کے حکام اس الزام سے انکار کرتے ہیں کہ انہوں نے قیدخانوں کی تلاشی کے دوران قرآن کی بےحرمتی کی تھی۔
سولہ اپریل کو بعض قیدیوں کو مشترکہ قیدخانوں سے نکال کر دوسرے کمروں میں منتقل کرنے کے مسئلے پر قیدیوں اور محافظوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔
یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا تھا جب قیدیوں نے نگرانی کے کیمروں اور کھڑکیوں کو ڈھانپ دیا تھا۔
حکام کے مطابق بعض قیدیوں نے جیل میں ملنے والی چیزوں سے ہتھیار بنا رکھے تھے، اور یہ کہ محافظوں کی طرف سے اس کے جواب میں ان پر چار غیرمہلک گولیاں چلائی گئیں۔
قیدیوں کی نمائندگی کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس کی کشیدگی کی وجہ یہ ہے کہ امریکی فوج یہاں موجود قیدیوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔
اطلاعات کے مطابق گوانتانامو میں موجود تقریباً ایک سو قیدیوں کو آزاد کیے جانے کے لیے منظوری دی جا چکی ہے لیکن وہ کانگریس کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں اور ان کے اپنے ملکوں میں برے سلوک کے خدشے کے پیشِ نظر اب بھی وہاں قید ہیں۔
گوانتانامو میں حراستی مرکز 2002 میں کھولا گیا تھا اور وہاں امریکہ پر نائن الیون حملوں کے بعد انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں میں پکڑے جانے والے افراد کو رکھا گیا ہے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago