میڈیا رپورٹ کےمطابق ماسکو کے نواح میں واقع ڈمٹروف ڈسٹرکٹ کےگاؤں ریمینی میں قائم نفسیاتی اسپتال میں رات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 38 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
مقامی وقت کے مطابق آگ رات 2 بجکر 23 منٹ پر لگی، اس وقت اسپتال میں تین نرسوں سمیت 41افراد موجود تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں 2 نرسز بھی شامل ہیں جبکہ ایک نرس اور دو مریض عمارت سےنکلنے میں کامیاب ہوگئے ، فائر فائٹر جائے حادثہ پر پہنچے تو آگ نے پوری طرح اسپتال کی عمارت کو لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
اسپتال کی کھڑکیوں پرلوہے کے گرل لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سےاندر پھنسے لوگوں کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
ابتدائی رپورٹ کےمطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دی نیوز ٹرائب
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام