امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر واکو میں فرٹیلائزر پلانٹ میں ہونےو الے دھماکا کے نتیجے 70 افراد ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل فرٹیلائزر پلانٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں پہلے ہی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹ میں دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا،دھماکے میں 100 سے زائدافراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھاد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کی وجہ سے آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اورکالے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے،آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
واقعہ کے فوری بعد ریسیکوٹیموں اور فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں 5 فائر فائٹر بھی شامل ہیں۔
کئی افراد اب بھی فرٹیلائزر پلانٹ میں موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکا حادثاتی تھا یا کہ تخریب کاری کا نتیجہ تھاتاہم دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات بھی شروع کی جاچکی ہیں۔
دی ٹرائب نیوز