رپورٹ کے مطابق جیش الحر نے القلمون کے علاقے میں انجینئرنگ کور کے سٹور کو مقامی ساختہ میزائیلوں سے نشانہ بنایا۔ نیز دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جانے والے راستے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر ہاون راکٹ سے حملے کئے گئے۔
ادھر شاہراہ فلسطین میں بلدیہ کمپلیکس اور العباسین اور گوبر کو ملانے والی سڑک پر بھی شدید تصادم کی اطلاع ملی ہے۔ سرکاری فوج نے دمشق کے مضافات میں معضمیہ الشام سمیت متعدد علاقوں پر گولا باری کی۔
تاہم دمشق ہی کے نواحی علاقے بیت سحم میں جیش الحر نے سرکاری فوج کی جانب سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب سے بلدیہ پر حملہ روکا لیا ہے جبکہ درایا، السبینہ اور ببیلا کے علاقوں میں ائر فورس انٹیلیجنس کے دفاتر کے قریب بھی جیش الحر اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
داریں اثنا الطیرا میں کویرس کے فوجی ہوائی اڈے کے آس پاس بھی سرکاری فوج کی گولا باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسی ہی اطلاعات حلب کے مشرقی علاقے بالخصوص دیر حافر، رسم عبود اور ہوائی اڈے کے قریبی علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔
العربیہ نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید