- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

شام کے شمالی مشرقی صوبے ادلب پر بمباری سے 54 افراد ہلاک 120 زخمی

شام کے شمال مشرقی صوبہ ادلب میں باغیوں کے زیر اثر شہر پر شامی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دو بچوں اور دو عورتوں اورجنگجوئوں سمیت 54 افراد ہلاک ہوگئے۔
شامی مشاہداتی گروپ برائے انسانی حقوق نے ابتدائی اطلاعات میں کہا کہ سراقیب شہر میں انڈسٹریل زون پر فضائی حملے میں 120 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مشاہداتی گروپ نے علاقے کے کارکنوں کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کے بعد حکومتی افواج نے علاقے پر گولے داغے۔
مقامی کارکنوں کی جانب سے بنائی گئی وڈیو میں حملے کے دوران اٹھتے گہرے دھویں کے بادل باآسانی دیکھے جا سکتے تھے۔ شیلنگ اور بھاری ہتھیاروں کی لڑائی میں تقریبا 12 باغی مارے گئے ۔

ایکسپریس نیوز