Categories: پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ انتقال کر گئے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور سابق صوبائی وزیر صاحبزادہ فضل کریم مختصر علالت کے بعد انسٹھ برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
فضل کریم چار اپریل سے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھے اور دو روز قبل وہ کومے میں چلے گئے تھے۔
صاحبزادہ فضل کریم وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ بیاسی سے امیدوار تھے۔
فضل کریم چار اکتوبر انیس سو چون میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور اکیس برس کی عمر میں جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری جنرل بنے۔
صاحزادہ فضل کریم جمعیت علماء پاکستان نیازی گروپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رہے اور بعد میں اس کے سربراہ بن گئے۔
فضل کریم قومی اسمبلی کے حلقہ بیاسی سے دو مرتبہ مسلم لیگ نون کی ٹکٹ پر انتخاب لڑ چکے ہیں۔ تاہم اس بار وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں تھے۔
صاحبزادہ فضل کریم نے چار برس قبل سنی کونسل اتحاد تشکیل دیا اور وہ اس کے اتحاد سربراہ تھے۔
صاحبزادہ فضل کریم دو مرتبہ پنجاب اور دو بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔وہ شہباز شریف کے پہلے دورے حکومت صوبائی وزیر اوقاف بھی رہ چکے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل قاری حنیف طیب نے چند روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ صاحبزادہ فضل کریم اپنی علالت کے باعث مئی میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
ان کے بقول حلقہ بیاسی سے فضل کریم کی جگہ ان کے بیٹے حامد رضا امیدوار ہوں گے۔
صاحبزادہ فضل کریم نے پسماندگان میں بیوہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago